ہمیں یقین کامل ہے کہ پڑے گا بلوچستان تو آگے بڑھے بلوچستان ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

0 190

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی ہے فلاحی مملکت کی تشکیل کے لئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے عالمی یوم تعلیم کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم دوست اقدامات کر رہی ہے صوبہ بھر میں نئے اسکول کالجز اور یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز قائم کیے جا رہے ہیں اور صوبے کی جامعات کو گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 2.5 ارب روپے کا اجرائ کیا گیا ہے جبکہ کے اساتذہ کے ٹائم اسکیل اور اپ گریڈیشن کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن پراجیکٹ کے 1493 کانٹیریکٹ اساتذہ کو مستقلی کے آرڈرز بھی جاری کیے ہیں اور طلبائ اور اساتذہ کو انکے تعلیمی اداروں میں آمدورفت کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں انٹرن اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے اور صوبے میں دو گرلز کیڈٹ کالجز بھی قائم کئے گئے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سب کو ایک پڑے لکھے معاشرے کی تشکیل کے لئے اجتماعی طور پر اپنا اہم کردار ادا کرنا ہے اور صوبے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ہمیں یقین کامل ہے کہ پڑے گا بلوچستان تو آگے بڑھے بلوچستان کیونکہ ترقی کا واحد زینہ تعلیم ہی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.