جمال شاہ کاکڑ کا خرم دستگیر سے ملاقات ،بلوچستان بجلی لوڈ شیڈنگ حوالے سے آگاہ کیا

0 33

)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر اور سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گزشتہ روز ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں بجلی سے متعلق درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جمال شاہ کاکڑ نے وفاقی وزیر برائے توانائی کو بتایا کہ بلوچستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سنگین ہے یہاں کے زمینداروں کو زراعت کے سیزن میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے فصلات

انتہائی کمزور ہو جاتے ہیں یہاں کی بڑی آبادی کے معیشت کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کو خصوصی اہمیت دیکر سیزن میں بجلی کی فراہمی سمیت یہاں لوڈشیڈنگ مسئلہ حل اور ٹرانسمشن لائن کو اپ گریڈ کیا جائے جس سے بڑی حد تک مسائل حل ہوں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے بجلی کا مسئلہ حل طلب ہے بلوچستان کے عوام اور زمینداروں کے مسائل کا ادراک ہے جس کیلئے محکمہ توانائی تمام تر اقدامات اٹھائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.