ڈپٹی کمانڈٹ زیب اللہ خان کے اعزاز میں الوداعی پروگرام کا اہتمام

0 15

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کمانڈ نٹ سی پیک ظفر علی خان نے گزشتہ روز تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمانڈنٹ زیب اللہ خان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ زیب اللہ خان ایس پی ایڈمن فضل حنیف؛ ڈی ایس پی ایڈمن حاجی ابراھیم ؛ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر جاوید خان اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے، اس موقع پر کمانڈ نٹ صاحب نے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمانڈنٹ زیب اللہ خان کے پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سی پیک کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے آخر میں کمانڈنٹ نے ڈپٹی کمانڈنٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو خصوصی گفٹ بھی پیش کیأ.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.