صوبائی حکومت تعلیم دوست اقدامات کر رہی ہے‘ ،نصیب اللہ مری

0 23

کوئٹہ(پ ر)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہاکہ قوموں کی تعمیر و ترقی تعلیم کا کردار کلیدی ہے۔ فلاحی مملکت کی تشکیل کے لئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے صوبائی حکومت تعلیم دوست اقدامات کر رہی ہے صوبہ بھر میں نئے اسکول کالجز اور یونیورسٹیوں کے سب کیمپس قائم کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے یونیورسٹیوں کو گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 2.5 ارب روپے کا اجراءکیا ہے وزیر اعلی بلوچستان میر

عبدالقدوس بزنجو کی تعلیم دوست پالیسی کا نتیجہ ہے جس سے تعلیم حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں صوبائی حکومت ساتھ میں اساتذہ کے ٹائم سکیل اور اپ گریڈیشن کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں حکومت نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن پراجیکٹ کے 1493 کانٹیریکٹ اساتذہ کو مستقل کیا ہے صوبے میں گرلز کیڈٹ کالجز بھی قائم کئے گئے ہیں دور دراز کے علاقوں میں انٹرن اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے ہم سب کو ایک پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ پڑھے گا بلوچستان تو آگے بڑھے گا جب صوبہ آگے ہوگا ہمارے کامیابی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.