مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو کو آخری وارننگ دیدی

1 371

 

مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو کو آخری وارننگ دیدی

بلوچستان کے کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم ورنگزیب نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو تہذیب میں رہ کر گفتگو کرنے کا مشورہ دیدیا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زبان پر افسوس ہے، وہ ہمارے ساتھ وزیر خارجہ رہے انہیں کارکردگی کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلاول نئے نئے پنجاب آئے ہیں، انہوں نے پنجاب میں (ن) لیگ کے پروجیکٹ نہیں دیکھے، (ن) لیگ کا مقابلہ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے ساتھ ہے،

 

ہمارا مقابلہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ منہگائی سے ہے۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، بلاول بھٹو کو چاہیے وہ تہذیب میں رہ کر گفتگو کریں، بانی پی ٹی آئی نے گالم گلوج کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بانی پی ٹی ا?ئی کی پوری قوم کو یاد دلارہے ہیں، لوگوں کےنام بگاڑنا، تضحیک کرنا، اب تو بلاول بزرگ ہونےکو بھی طعنہ سمجھتے ہیں، بلاول جس تیزی سے بانی پی ٹی آئی کو فالو کررہے ہیں ان کے لیے دعا ہی کرسکتی ہوں، ہم بلاول کو جواب نہیں دے رہے یہ ہماری پارٹی پالیسی ہے، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی زبان بول کر ووٹ لیں گے تو غلط فہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا تماشا شروع کیا ہے

ماہ رنگ بلوچ نے دھرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا

کہ (ن) لیگ بدلا لےگئی،نوازشریف نےکبھی کسی سے بدلانہیں لیا، بدلا لیناہوتا تو 2013 سے 2018 تک ان کو ساتھ لیکر سی پیک اور کے فور پر نواز شریف سپورٹ نہ کرتے، بلاول بھٹو کی یادداشت کافی کمزور ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی کارڈ کی طرح جنوبی پنجاب کو الیکشن میں استعمال کیاجاتا ہے، پیپلزپارٹی جب حکومت میں ا?ئی تب بھی صوبہ نہیں بنایا،

 

ن لیگ پنجاب کی تقسیم نہیں چاہتی، عام ا?دمی کے مفاد کے لیے مختلف یونٹس بن جائیں تو کوئی اعتراض نہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو ٹارگٹ کرکے ایشو بنانا نامناسب ہے، نئی پارلیمنٹ آئے فیصلہ کرے کہ نئے انتظامی یونٹس ہونے چاہئیں، سندھ میں مسائل زیادہ ہیں، مشکلات اور حالت زیادہ بری ہے، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں کلہاڑا چلانے کا بہت شوق ہے۔

 

نوجوانوں کیلئے ٹک ٹاک کی بڑی آفر

You might also like
1 Comment
  1. […] مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو کو آخری وارننگ دیدی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.