خواتین کومعروف اداکارہ نے پاکستانی نوجوانوں سے شادی نہ کرنے کامشورہ دیدیا

5 742

 

خواتین کومعروف اداکارہ نے پاکستانی نوجوانوں سے شادی نہ کرنے کامشورہ دیدیا

شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی

پاکستان کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز نے سابق کرکٹر شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق اور پھر ثناءجاوید سے شادی پر دلبرداشتہ ہو کر پاکستانی مرد سے شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی سٹوری میں ایک تحریری نوٹ میں لکھا کہ پاکستان کے حالات دیکھنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی مرد سے شادی کرنا چاہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے لیے جیون ساتھی پاکستان کے بجائے کسی دوسرے ملک سے ڈھونڈ لوں گی کیونکہ جیسے یہاں ہر 2 سال کے بعد وزیراعظم تبدیل کیا جاتا ہے، اسی طرح شادی کے کچھ برسوں

 

بعد بیویاں تبدیل کی جاتی ہیں۔یاد رہے کہ اپنے کام سے جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے وہ یو اے ای اور امریکہ میں پلی بڑھیں جبکہ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا۔سعیدہ امتیاز نے فلم قلفی، ریڈرم، تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار، وجود اور فلم کپتان میں اداکاری کے جوہر دکھائے،

 

عمران خان پر بننے والی فلم کپتان میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

کراچی میں خفیہ سرنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی تیل چوری پکڑی گئی

شعیب ملک کیلئے ثناءجاوید کا شادی کے بعد پہلا پیغام جاری

You might also like
5 Comments
  1. […] خواتین کومعروف اداکارہ نے پاکستانی نوجوانوں سے شادی نہ… […]

  2. […] خواتین کومعروف اداکارہ نے پاکستانی نوجوانوں سے شادی نہ… […]

  3. […] خواتین کومعروف اداکارہ نے پاکستانی نوجوانوں سے شادی نہ… […]

  4. […] خواتین کومعروف اداکارہ نے پاکستانی نوجوانوں سے شادی نہ… […]

  5. […] خواتین کومعروف اداکارہ نے پاکستانی نوجوانوں سے شادی نہ… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.