فواد چوہدری اور فرخ حبیب سلطنت نیازیہ کے۔۔۔۔۔۔۔ بن گئے

1 348

فواد چوہدری اور فرخ حبیب سلطنت نیازیہ کے۔۔۔۔۔۔۔ بن گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری اور فرخ حبیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے وزراکی زیادہ بے عزتی ہوتی ہے تو وہ حزب اختلاف کے خلاف زیادہ بولتے ہیں۔ فواد چوہدری اور فرخ حبیب سلطنت نیازیہ کے مظلوم وزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

 

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے بعد عالمی چور کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ یورپ میں چوری کئے گئے اے ٹی ایم سے رقم پی ٹی آئی کے اکانٹ میں جمع ہوتی رہی۔ عمران خان کا مطلب صرف پیسے سے ہے چاہے بھارت دے یا یہودی۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سوشل میڈیا کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 27فروی کو قائداعظم کے مزار سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک تاریخی عوامی مارچ ہوگا۔

 

جو 8مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے رو رہے ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا۔ ان سب کی آواز بلاول بھٹو زرداری بنے ہیں۔ کنونشن سے اخونزادہ چٹان، سینیٹر سحر کامران، چوہدری پرویز اشرف، سردار ضیا قمر، شاہین کوثر ڈار، صاحبزادہ ذوالفقار اور زوبیہ خورشید اور دیگر نے خطاب کیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] رات1 بجے دفاتر کھول کر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو تبدیل کیا گیا ، فرخ حبیب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.