بلوچستان کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائینگے،نور محمد دمڑ

کوئٹہ میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیںجتنے ترقیاتی کام موجودہ دور میں کوئٹہ میں ہوئے ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی

1 388

بلوچستان کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائینگے،نور محمد دمڑ

کوئٹہ(خ ن)وزیر خزانہ بلوچستان حاجی نور محمد دمڑ سے آج وزیر خزانہ آفس میں رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے، سابق وزیر عاصم کرد گیلو، اورسابق رکن اسمبلی سرور موسیٰ خیل نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر خزانہ نورمحمددمڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

 

کوئٹہ کی تعمیر و ترقی دل و جان سے عزیز ہے – کو کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دیاہے -۔انہوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام موجودہ دور میں کوئٹہ میں ہوئے ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔کوئٹہ میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت بلوچستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ہم بلوچستان کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک) محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں میرٹ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.