کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائیگی،نذر محمد بلوچ

0 269

بیلہ(ویب ڈیسک) محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں میرٹ کے مطابق امور کی انجام دہی، شفافیت، عوامی مسائل کے حل اور گورننس میں بہتری لانا ادارہ محتسب کا مینڈیٹ ہے سرکاری آفسیران سروسز ڈیلیور کرانے اور احکامات پر عملدرامد میں احساس ذمہ داری کریں بصورت دیگر فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی اور غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بلدیہ ریسٹ ہاﺅس میں ادارہ محتسب کے زیر اہتمام منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

محتسب اعلٰی نے مختلف مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہا کہ معذور افراد بھی ہمارے سوسائٹی کا حصہ ہیں ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹے پر ہر صورت عملدرآمد کروایاجائیگا لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجراءکے حوالے سے محتسب اعلٰی نے کہا کہ لوکل سرٹیفکیٹ کے ایشو پر جو رولز اور قواعد ہیں سرکاری گزٹ کے مطابق مقامی لوگوں کی مشاورت سے انکے حقوق کے تحفظ کیلئے میکنانزم بنایا جائیگا کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائیگی سول سوسائٹی نمائندوں شہریوں اور سائلین کی جانب سے کھلی کچہری میں صنعتی شہر حب کے ساکران روڈ کی ٹھوٹ پھوٹ ابڈسٹریل ایریا میں صنعتی آلودگی شہریوں کی ضروریات کے مطابق پانی کی عدم ترسیل اور گڈانی موڈ بھوانی موڈ کے مقام پر یوٹرن کی عدم تعمیر سے ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کی اموات سمیت

 

فیکٹریوں میں مقامی افراد کی بھرتی کے کوٹے پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق ایشوز اور امور کی نشاندہی کی گءمحتسب اعلی بلوچستان نے شہریوں کے مسائل پر موقع پر متعلقہ محکموں کے ذمہ دار آفسیران کو احکامات جاری کیں اور شہریوں کو یقین دہانی کراءکہ حب کے شہریوں کے بنیادی جائز شکایات کے ازالے اور لیبر ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بناکر انڈسٹریل ٹاِون حب کی فیکرٹریوں سے ٹھیکیداری سسٹم کا خاتمہ کروایا جائیگا محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد ایڈوکیٹ نے سائلیں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ چیمبر آف کامرس سے ان امور پر مشاورتی میٹنگ منعقد کی گءہے بہت جلد اس پر پیشرفت سامنے آئیگی صوبائی محتسب اعلٰی کی جانب سے

 

لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے بلدیہ ریسٹ ہاِوس میں شہریوں کیلئے منفرد انداز میں منعقدہ کھلی کچہری میں پہلی مرتبہ وفاقی اور صوباءمحکموں کے انتظامی افسران اورسائلین بڑی تعداد میں شریک ہوئے شہریوں نے ادارہ محتسب کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی کی ہدایت پر انتظامی محکموں کے آفسیران کی شرکت پراظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل کی منفرد انداز میں شنواءسے سائلین کو اعتماد ملا کہ انکی دادرسی ممکن ہوگی اور وفاقی ریجنل محتسب بھی انکے شکایات کے ازالے میں اپنا رول ادا کرینگے قبل ازیں وفاقی ریجنل محتسب غلام سرور براہوئی نے کھلی کچہری میں سائلین کو شکایات کے اندراج کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی اور بتایا کہ سائلین آن لائن ہیلپ لائن وٹس ایپ کے علاوہ فیکس اور تحریری طور پر بھی شکایات اور درخواست بھی دے سکتے ہیں سائلین کی درخواست پر متعلقہ سرکاری محکموں سے باز پرس اور 45 دن میں شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.