کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال کا پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ
کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال کا پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ سینیٹرز، صوبائی وزرا ، اپوزیشن و حکومتی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت،تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاس کوئٹہ میں پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں کمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ، صوبائی وزرا سردار صالح بھوتانی ، میر ظہور بلیدی ، عبدالخالق ہزارہ ، انجینئر زمرک خان اچکزئی ،نور محمد دمڑ ، حاجی اکبر آسکانی ،سردار عبدالرحمن کھیتران ، حاجی محمد خان لہڑی ، سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ ، اراکین قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع ، مولوی کمال الدین ،آغا محمود شاہ ،اراکین صوبائی اسمبلی میر نصیر احمد شاہوانی ، میراختر حسین لانگو، میر یونس عزیز زہری ، مبین خلجی ، میر زابد ریکی ، دنیش کمار ، اصغرعلی ترین ، وزیراعلی کے معاونین عبدالخالق اچکزئی ، بلا ل کاکڑ ، عظیم کاکڑ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز مالک ندیم عمر ، کوچ معین خان ، کپتان سرفراز احمد ، کھلاڑی احمدشہزاد ،انورعلی ،جلاد خان ،احسن علی ، شارق حبیب، نوید ہاشمی محمد شاکر ، سابق صوبائی وزرا طاہر محمود خان ، آغا عمر بنگلزئی ،شہزاد صالح بھوتانی ،رند قومی اتحاد کے چیئر مین میر سردار خان رند ، پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی ، سردار نور احمد بنگلزئی، ملک شہریار ، معروف گلو کار علی ظفر ، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات سجاد بھٹہ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی ، ایڈمینسٹریٹرمیٹروپولیٹین کارپوریشن کوئٹہ غلام فاروق لانگو،سمیت طلبا وطالبات ،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک عمر ندیم اور کیپٹن سرفراز احمد نے آپنے خطاب میں شاندار اسقبال اورروایتی مہمان نوازی پر وزیراعلء صوباء حکومت کمانڈرسدرن کمانڈ اور کوئیٹہ کے عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور باصلاحیت کھاڑیوں کی تربیت کے لیئے بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔