لورالائی سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے ترجمان نے لال کٹائی میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے

0 163

لورالائی سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے ترجمان نے لال کٹائی میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے فوری مطالبہ کیا کہ لورالائی ڈی آئی جی کمپلیکس میں شہید پولیس اہلکاروں اور ان کے ٹیسٹ دینے والے شہید اور زخمیوں کیلئے امداد اور سنجاوی کے شہید لیویز اور لورالائی کے شہید پولیس اہلکاروںکے ورثاء کو ایک ایک نوکری کا اعلان کیا جائیں اور ان کے بیواوُں کو مکمل تنخوا دی جائے اور ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرئے۔اور دہشت گردوں نے لورالائی سمیت پختون علاقوں کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے ان کے خلاف حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے جس پر عوام کو شدید تحفظات ہے کہ لورالائی انتظامیہ کے آفیسران اپنے گھروں اور دفتروں کی دیوارے بلند کررہے ہیںاور عوام میں مزید خوف واہرس پیدا کررہے ہیںاور عوام حالات کے رحم وکرم پر ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.