بیٹے کی تدفین میں شرکت،نیوزی لینڈ پہنچنے والی اردنی شہری کی ماں انتقال کرگئی

0 14

کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اندوہناک سانحہ میں شہیداردن کے شہری کی ماں بیٹے کی جدائی کا غم برداشت نہ کرسکیں اوردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق 38 سالہ کامل درویش کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ان کی 64 سالہ والدہ جمعہ کے دن نیوزی لینڈ پہنچی تھیں لیکن نماز جنازہ سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔اخبار کے مطابق اردن کے سفارتخانے نے مساجد حملے میں شہید ہونے والے فسلطینی نژاد اردنی شہری کامل درویش کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔کامل درویش کی والدہ کی میت کو اردن منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق کامل درویش چھ ماہ قبل ہی نیوزی لینڈ آئے تھے۔ اردن میں ان کے تین بیٹے اور بیوہ موجود ہیں۔ڈیری فارمنگ کے شعبے سے وابستہ کامل درویش اپنے بھائی کے ساتھ کام کرنے کے ارادے سے نیوزی لینڈ منتقل ہوئے تھے۔شہادت سے قبل 38 سالہ کامل درویش نے بیوی بچوں کے ویزے کے لیے درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.