ماشکیل سے متصل پاک ایران سرحدی علاقہ مزہ سر میں قرنطینہ سینٹر قائم
واشک(آن لائن)ماشکیل سے متصل پاک ایران سرحدی علاقہ مزہ سر میں قرنطینہ سینٹر قائم کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان محمد شہی کی خصوصی ہدایت پر آر ایچ سی ہسپتال ماشکیل کے انچارج ڈاکٹر محمد اشرف عیسی زئی کی سربراہی میں پاک ایران کے سرحد پر واقع علاقہ مزہ سر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیاپاک افغان سرحدی مزہ سر ، گلوگاہ کو آمد رفت کے لیے مکمل طور پر بند ہے آمد رفت سے قبل احتیاطی طور پر ایک درجنوں بندوں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر بنا دیا ہے شک کی بنیاد پر لوگوں کی اسکریننگ و طبی چیک اپ کیا جائے گا۔کوروناوائرس پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ،شہر میں بڑے چھوٹے مارکیٹس،شاپنگ مالز،گیراج،صرافہ بازار،ٹرانسپورٹس سمیت غیر ضروری دکانیں کو تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان ،پابندی کا اطلاق راشن کی دکانیں ،سبزی مارکیٹس اور گوشت فروشوں پر نہیں ہوگا، ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی کا تربت میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں اعلان ، شہر میں اشیاء خورد نوش کی دوکانوں کے علاوہ باقی تمام مارکیٹیں اور دوکانیں بدستور بند رہیں گئیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں کرونا وائرس کے خطرات کو کم سے کم کرنے کے لیے یہ اقداما ت اٹھائے گئے ہیں عوام بھر پور تعاون کریں اور کرونا وائرس کا راستہ روکنے میں اپناکردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع کیچ میںکرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے اور یہ ایک مثبت پہلو ہے مگر اس کے لیے ہمیں اور زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے جب تک وائرس کا خطرہ ٹل نہ جاتا ، ڈپٹی کمشنر کیچ نے پریس کانفرنس کے دوران موجود انجمن تاجران کے نمائندوں کو تنبئہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے راشن سپلائی کرنے والے گڈز انتظامیہ کی سیکورٹی میں شہر میں داخل ہو سکتے ہیں باقی تمام مسافر بردار اور ذاتی گاڑیاں ضلع کیچ سے مکران کے دوسرے اضلاع میں اور ملک کے دوسرے صوبوں میں آ سکتے ہیں اور نہ جا سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خوراک کی کوئی قلت نہیں ہوگی عوام تسلی رکھیں انہیں راشن یوٹیلیٹی اسٹورز اور مذ کورہ دوکانوں میں دستیاب ہوں گی ، ڈی سی کیچ نے کہا کہ اس دوران ذخیرہ اندوزی سے گریز کیا جائے اور عوام کو تنگ نہ کریں، انہوں نے کہا کہ علاقے میں 15بائو زرز گیس کی فراہمی ممکن کو بنائی جائے گی لہٰذا گیس کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ، ڈی سی کیچ نے مذید کہا کہ عوام بہتر شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنے اپنے گھروں تک محدود رہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ علاقے میںکرونا وائرس ہماری غلطی کی وجہ سے رسائی حاصل کر پائے ، پریس کانفرنس میں رکن صوبائی سمبلی لالا رشید ،ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی، ڈی ایچ او ہیلتھ رحیم بلیدی، انجمن تاجران کے صدر اسحاق روشن دشی،عالم دین مولانا محمد الیاس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے بھی موجود تھے لالا رشید دشتی نے میڈیا سے اپنے بات چیت کے دوران میں کہا کہ مجھے ضلع کیچ کے شعور پر فخر ہے کہ بہتر شعور و بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچانے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں محدود رہیں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی کی کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کو سراہا ، درین اثنا ڈی کیچ کے اعلان کے بعد شہر میں پولیس لیویز اور ایف سی متحرک ہو گئی اور شہر میں تمام چھوٹے بڑے کاتروباری مراکزاورغیر ضروری دوکانیں بند کرادی گئیں اور دوکاندار کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تا حکم ثانی اپنی دوکانیں بند رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی