سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کسی کو اجازت نہیں ہے، عبد الرحمن رفیق
سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کسی کو اجازت نہیں ہے، عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ مفتی عبد السلام ریئسانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمد بڑیچ حاجی
ظفر اللہ کاکڑ سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر حافظ سردار محمد نورزئی حاجی قاسم خان خلجی سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد نے کہا ہے کوئٹہ
میں وزیراعلی کے درجن بھر مشیروں کی ترقیاتی اسکیموں کا احتساب ہونا چاہئیے منتخب افراد کی بجائے سرکاری پارٹی کے مشیران غیر معیاری کاموں کی آڑ میں اربوں روپے کہاں اور کس مقصد کیلئے خرچ کررہے ہیں باپ پارٹی مقتدر حلقوں کی آشیرباد سے آئندہ انتخابات کیلئے سرکاری خزانے کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کررہے ہیں اس حوالے سے بلیک میل اور انتقامی ادارہ نیب کیوں خاموش ہے عوام کو جواب دینا ہوگا سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کسی کو اجازت نہیں ہے