شیخ زاید ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی
شیخ زاید ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی
رحیم یار خان (ویب ڈیسک)رحیم یارخان میں شیخ زاید ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وارڈ میں 20 نومولود زیر علاج ہیں
جنہیں نرسوں اورگارڈز نے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔