بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آذادی حاصل ہے، ہاشم غلزئی

0 265

لسبیلہ (خ ن )ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آذادی حاصل ہے ہنگلاج میلے کی سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ہندو کمیونٹی کے ہنگلاج نانی مندر کے سالانہ تین روزہ میلے کی سیکیورٹی امور سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پاک آرمی کے کرنل شاکر ڈی آءجی قلات رینج سلمان کمشنر قلات ڈویڑن داﺅد خلجی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزءاے ڈی سی فرحان سلیمان اور دیگر افسران شریک ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے ملک بھر سے ہندو یاتریوں

 

کی میلے میں آمد کے پیش نظر ہنگلاج میلے چندر گپت لیاری مندر اور کوسٹل ہائیوے پر سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی سیکیورٹی پلان کے تحت میلے میں آنے والے یاتریوں کی رجسٹریشن گاڑیوں کے پارکنگ ایریا سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اورانتظامی اداروں کی کوآرڈینیشن سے کوئیک ریسپانس فورس الرٹ رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ڈی آئی جی قلات رینج سلمان نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بریفنگ میں بتایا25 مارچ سے شروع ہونیوالا ہندو کمیونٹی کا تین روزہ مذہبی میلہ 27 مارچ تک جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے ہنگلاج میلے کے انتظامات اور یاتریوں کے پیدل قافلوں کی سہولت کیلئے حب ندی سے ہنگلاج نانی مندر تک ایمرجنسی ایمبولینس سروس کی سہولت فراہمی کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو آگاہی فراہم کی سیکرٹری داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہندو کمیونٹی کے مذہبی میلے میں شریک یاتریوں کیلئے پاکستان

 

کوسٹ گارڈ اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے سہ روزہ میڈیکل کیمپ 24 گھنٹے ایمبولینس سروس اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں ڈی سی لسبیلہ نے بریفنگ میں بتایا کہ حبکو کے تعاون سے سات لاکھ روپے کی ادویات میڈیکل کیمپ کیلئے ہنگلاج شیوا منڈلی کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہے ضلعی انتظامیہ ہندو کمیونٹی کی نمائندہ کمیٹی شیوا منڈلی کی مشاورت سے یاتریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن سروس انتظامیہ کی زیر نگرانی متحرکانہ سروسز فراہم کررہی ہے پاک آرمی کے کرنل شاکر نے حکام کو بریفنگ میں بتایا کہ ہنگلاج کےسنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں واقع نانی مندر کی سیکیورٹی کیلئے اسنیپ چیکنگ اور اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے ہنگاج میلے کے سیکیورٹی انتظامات اور دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے ہنگلاج میلے کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی اپریشنل سرویلنس سسٹم کی مانیٹرنگ اور کمانڈ کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیں قبل ازیں اوتھل ریسٹ یاﺅس آمد پر کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خلجی اور ڈی آئی جی قلات رینج سلمان ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی ایس ایس پی ایوب اچکزئی اور دیگر انتظامی افسران کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد ہاشم غلزءکا لسبیلہ آمد پر پرتپاک استقبال اورپولیس کے چاک وچوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.