بلوچستان کسٹمز کی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی

0 452

صوبے کے دور دراز علاقے میں دو بڑے آپریشنز کے دوران 50 کروڑ روپے کا سامان برامد۔

11 کنٹینر ز جو سامان سے بھرے ہوئے تھے۔۔ قبضے میں لے گئے۔
یہ بات آج کسٹمز ھاوس میں پریس بریفنگ کے دوران چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق اور کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ڈاکٹر فرید خان نے بتائی

انہوں نے مزید کہا کہ سخت چیکنگ اور اقدامات کے بعد اسمگلروں نے طریقہ کار اسمگلنگ ہئ بدل ڈالی۔۔ اب چھوٹی موٹی گاڑیوں کے ذریعے سامان ایک مخصوص جگہ پر ذخیرہ کرنے کے بعد کنٹینرز کے ذریعہ اندرون ملک اسمگل کیا جا تا ہے۔

کاروائی پنجاب بارڈر سے منسلک علاقوں لورالائی اور بارکھان میں گزشتہ رات کی گئ۔

۔ گیارہ کنٹینروں سے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ ٹائرز،
لاکھوں کلوگرام غیر ملکی کپڑا،
ہزاروں کلو گرام چھالیہ،
سینکڑوں کارٹن سیگریٹس،
، خشک دودھ اور دوسرے اشیاء برامد کی۔

اسی دوران شدید مزاحمت بھی دیکھنے میں آئی،
جبکہ پہلی رات کاروائ کے دوران کچھ کنٹینرز بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔

لیکن کاروائ جاری رہئ اور اگلے دن کاروائ کے دوران انھیں کنٹینرز کو بھی قبضے میں لیے گئے
جو پہلی رات بھاگنے میں کامیاب ہو ئ تھی،

ابتدائی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر سامان گلستان، پشین، قلعہ عبداللہ اور افغان بارڈر سے متعلقہ علاقوں سے منتقل کی گئی تھی۔

جبکہ دوران پریس بریفنگ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق نے کہا کہ گذشتہ روز گوادر کلیکٹریٹ نے 3000 کلو گرام چرس پاکستان نیوی کے تعاون سے برامد کی اور جبکہ سوراب کے مقام پر بھی ایک ٹرک سے 650 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔۔ جنکی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑں روپے بنتی ہیں۔

اس قسم کی کاروایوں نے اسمگلروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ اور اب کسٹمز مسلسل ان کی تعاقب میں ہے۔

اگر چہ کسٹمز کی افرادی قوت انتہائی قلیل ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ بہترین کارکردگی دکھائی جارہئ ہے۔

کاروائ میں ایف سی اور لوکل انتظامیہ کی طرف تعاون بھی حاصل رہئ،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.