کیا تنہا الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات منعقد کرنے کی ذمہ داری پوری کرسکتاہے ؟حافظ حمداللہ

0 191

اسلام آباد (پ ر)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کیا تنہا الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات منعقد کرنے کی ذمہ داری پوری کرسکتاہے؟۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ایک طرف حکم ہے کہ ملک میں صاف وشفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،دوسری طرف تمام متعلقہ اداروں نے الیکشن کمیشن کی معاونت سے معذوری ظاہر کی۔انہوںنے کہاکہ کیا تنہا الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات منعقد کرنے کی ذمہ داری پوری کرسکتاہے؟حافظ حمد اللہ نے کہاکہ الیکشن

کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے زمان پارک اور ان کے سہولت کاروں کا نہیں ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہاکہ کیا صاف اور شفاف انتخابات کے بغیر سیاسی استحکام ممکن ہیں؟،اگر نہیں تو پھر الیکشن کمیشن کو کیوں فورس کیا جاتا ہے کہ ملک میں انتخابات کراﺅ خواہ صاف اورشفاف ہی نہ ہوں یہ کیا منطق ہیں؟۔ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات اپنے بساط کے مطابق کرنے دو،کیا صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن آئین کا تقاضا نہیں ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ پھر الیکشن کمیشن کو غیرآئینی کامکرنے پر کیوں مجبور کیا جارہا ہے؟لہذا موجودہ حالات کا جائزہ سنجیدگی سے لے کر فیصلے ہونے چاہئیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.