نرخ نامہ کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جار اللہ کاکڑ
،
مسلم باغ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جار اللہ کاکڑ نے بروز جمعہ المبارک میونسپل کمیٹی مسلم باغ کے چیئرمین سردار محمد آصف خان کاکڑ ڈپٹی چیئرمین عبدالرزاق کاکڑ اور کونسلر حضرات کے مشورے سے روزمرہ خوردنی اشیا چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، سبزی، حمام، خشک تندور کی روٹی کی قیمت کا نرخ نامہ جاری کیا۔ ساتھ ہی ہر طرح کے دکانداروں، سبزی فروشوں، قصایﺅں اور تندرو مالکان کو سختی سے ہدایت کی۔ کہ نرخ نامہ کی پابندی نہ کرنے والے واصل جیل اور بھاری جرمانے ادا کریں گے۔ ماہ رمضان میں کسی صورت مہنگائی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ دکان سیل ہونے کے ساتھ جیل اور جرمانہ کی ادائیگی ہر صورت میں ہو گی سخت اقدامات ماہ رمضان میں مہنگائی کنٹرول کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ رمضان کے مہینے میں غریب عوام کو ریلیف دیا جائے۔