پاکستانی قونصلیٹ آفس بارسلونا میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

0 220

اسپین(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دنیا بھر کی طرح سپین کے شہر بارسلونا میں 23 مارچ یوم تجدید عہد وفا کے موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان مراد علی وزیر کے زیر صدارت قونصلیٹ آفس بارسلونا میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی سپینش مہمانوں نے شرکت کی اور پاکستانی قوم کو پاکستانی ڈے کے حوالے خیالات کا اظہار خیال مبارکباد پیش کرتے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔پروقار تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھتے ہوئے سبز حلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔جس کے احترام میں تمام شرکاء باادب کھڑے رہے۔قونصل جنرل مراد علی وزیر نے حاضرین تک صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا پیغام اردو میں پڑھ کر سنایا۔پیغام میں اس امر پر زور دیا کہ اس دن کو مناتے ہوئے، قائدِاعظم محمد علی جناح کے بتائے گئے اصولوں، اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اس دن کی مناسبت سے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر اور فلسطین قوم کے بہن بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کی حاضرین محفل نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اوورسیز کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے جو خوش آئند ہے۔جبکہ قائدِاعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کا وجود بنایا تھا آج وہ طاقتور ترین ممالک کی صف میں کھڑا ہے۔قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنے خطاب میں مقامی اسپانس سیاسدانوں کو پاکستان کی جغرافیائی حدود اور پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں اور پاکستان کی ثقافت پر بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج مجھے بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانے میں آئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے اس موقع پر انہوں نے قونصل خانہ میں اپنی ایک سالہ کارکردگی بیان کی جس میں انہوں نے مسائل کے حال کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو پیش کی گئی خدمات کو مفصل بیان کیا۔تقریب کے اختتام پر قونصل خانہ کی جانب سے مقامی سپینش مہمانوں خاتون سوسانا اور مرد خوسے ماریا سالا ،ارنست اور دیگر کو سندھی ثقافتی اجرک اور ٹوپیاں پیش کی گئیں۔اس موقع پر پاکستان ڈے کے عنوان سے بنائی گئی دستاویزی فلم دکھائی گئی اور ملی نغمات سنائے گئے جس پر تقریب پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.