سرکاری اسپتالوں میں سہولیات اور ادویات کی قلت وزیراعلیٰ بلوچستان کی نااہلی ہے، ینگ ڈاکٹرز

0 181

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے دورے کے 15 روز گزر جانے کے باوجود مریضوں کیلئے نہ ہی وہاں کوئی سہولیات میں کوئی فرق آیا، نہ ہی خراب مشینری کی مرمت ہوئی، نہ ہی مریضوں کو کوئی سہولیات ملیں، نہ ہی ادویات میں میسر آئی،نہ ہی فنڈ ریلیز کرنے میں کوئی پیشرفت ہوئی، اس سے بڑھ کر موجودہ وزیراعلیٰ کی بے حسی اور نااہلی کا ثبوت کیا ہوسکتا ہے کہ بلوچستان کے کسی بھی ہسپتال میں ادویات دستیاب نہیں ہیں، ابھی صوبہ بھر میں سانپوں کے ڈسنے کا موسم شروع ہونے والا ہے لیکن کسی بھی سرکاری ہسپتال میں اینٹی سنیک وینم دستیاب نہیں ہیں، اینٹی ریبیز دستیاب نہیں ہے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں تمام تر تعیناتیاں صرف ایڈھاک اور کنٹریکٹ پر جاری ہیں، ڈاکٹروں کی رہائش کے لیے کوئی بھی جامع منصوبہ پورے صوبے میں نہیں ہے، دور دراز ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی رہائش کے لیے نہ کوارٹرز ہیں نہ رہائشی فلیٹس اور نہ ہی کوئی مستقل منصوبہ ہے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کا نعرہ لگانا درست ہے لیکن اصلاحات لانے کے لیے ڈیپارٹمنٹ کے مین اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے تاکہ ایک منظم لائحہ عمل بنا کر تجاویز مرتب کی جائیں۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جیسے صوبہ سندھ میں اچھے ہسپتال اور اچھی سہولیات مہیا کی گئی ہیں اور وہاں ایک سلجھا ہوا وزیراعلیٰ بھی دیا ہوا ہے مگر بلوچستان کے عوام اور ملازمین کا کیا قصور ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کے عہدے داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسی سلجھے ہوئے اور اچھے سیاست دان کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنایا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.