شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

0 205

سندھ حکومت نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تعلیمی اداروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں 4 اپریل کو عام تعطیل ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہ نما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.