محکمہ موسمیات کی کل سے 27 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی

0 68

محکمہ موسمیات نے کل سے 27 مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق مری،گلیات سمیت دیگرپہاڑی علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی ہے،راولپنڈی،جہلم ،اٹک ،چکوال ،سرگودھا،میانوالی،خوشاب اورمنڈی بہاوالدین میں بارشوں متوقع ہے۔لاہور،شیخوپورہ،حافظ آباد،گوجرانوالہ،گجرات ،سیالکوٹ ،نارووال،فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے، ملتان، ڈیرہ غازی خان،راجن پور،بہاولپور،خانیوال ،ساہیوال اورپاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ 25 سے 27 مارچ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،پہاڑوں پر ژالہ باری اور برفباری کا بھی امکان ہے،25 سے 27 کے دوران بونیر دیر مالاکنڈ صوابی چارسدہ ایبٹ آباد پشاور میں بارش کا امکان ہے،25 سے 26 مارچ کے دوران کرک لکی مروت وزیرستان ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،25 سے 27 کے دوران اسلام آباد خطہ پوٹھوہار مری گلیات میں بات اور برفباری کا امکان ہے،وسطی پنجاب میں بھی مختلف شہروں میں اسی دوران بارشوں کا امکان ہے جبکہ 25 اور 26 مارچ کے دوران سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کوئٹہ زیارت ژوب موسیٰ خیل چمن مستونگ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ آندھی ژالہ بارش کے باعث کھمبوں سولر پینل کو نقصان کا خطرہ ہے، درمیانی سے شدید باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،بالائی پنجاب اسلام آباد کے پی میں مختلف مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ آندھی ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی میں فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھرکی انتظامیہ،ریسکیو اداروں کومتوقع بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا، شہریوں کو خراب موسم کی صورتحال میں غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.