کراچی میں 2 مقامات پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 3زخمی
کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد اورتین ہٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع خلیل مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ادھر کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں تین ہٹی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزمان نے تین ہٹی کے بس اسٹاپ پر کھڑے ہوئے افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔