عاطف اسلم نے بھارتی میوزک کمپنیوں کے چینلز سے اپنے گانے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑدی

0 230

کراچی  معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی ہندوانتہا پسندوں کی ہٹ دھرمی اور بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب سے اپنے گانے ہٹائے جانے پر بالآخر خاموشی توڑدی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عاطف اسلم سے اس حوالے سے ان کی رائے دینے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے کہا بھارت میں مجھے لوگوں سے بہت زیادہ پیار ملتاہے، مجھے ذاتی طور پر اس کی وجہ بالکل نہیں معلوم کہ میرے گانے یوٹیوب سے کیوں ہٹائے گئے اور پھر دوبارہ انہیں کیوں اپ لوڈ کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں میرے چاہنے والے بہت زیادہ ہیں، جن کی تعداد نمبرز میں بھی بہت زیادہ ہے لہذا مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ مداحوں کا جواب ہے۔ واضح رہے پلوامہ واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی پر میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے تھے جس کی انہیں بہت بھاری قیمت چکانی پڑی تھی لوگوں نے میوزک کمپنیوں کے اس اقدام کو سخت ناپسند کرتے ہوئے چینل کو ان سبسکرائب کردیاتھا۔لاکھوں لوگوں کی جانب سے چینل کو ان سبسکرائب کرنے کے بعد یہ خبر آئی کہ ٹی سیریز میوزک کمپنی نے اپنے یوٹیوب چینل پر دوبارہ پاکستانی گلوکاروں کے گانے لگادئیے ہیں۔ تاہم اس پورے معاملے میں عاطف اسلم نے ایک پراسرار خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن اب انہوں نے اس معاملے پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.