حکومت عوام کو ڈپریشن سے نکالنے کیلئے تفریحی کے مواقع پیدا کرے ‘ راگنی

0 182

لاہور گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جب عوام مختلف مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں حکومت کو تفریحی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ‘ اس طرح کے پروگراموں جہاں پر لوگوں کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اس سے قوم کو مزید مضبوط بنانے میںبھی مدد ملتی ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں راگنی نے کہا کہ میں تو ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، اس لئے سب کو اسکے بارے میں سوچنا چاہیے اور اسکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہاتھ آنے والا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی طور پر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے تو یہ اجتماعی سوچ بھی بن جائے گی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.