افریقہ کے ساحلی خطے میں تشدد میں اضافہ، وجہ موسمیاتی تبدیلیاں

0 167

جوہانسبرگ: موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث براعظم افریقہ کے ساحل خطے میں تشدد بڑھ رہا ہے۔ یہ انکشاف جمعے کو انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو، مالی اور نائجر کے زرعی علاقوں میں چھوٹے کسانوں میں جھگڑے دیکھے جا رہے ہیں۔ آئی سی جی نامی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ حکومتیں محدود وسائل پر اٹھنے والے اختلافات حل کرانے کی صلاحیت نہیں رکھتیں اور یہی صورتحال فسادات کی وجہ بن رہی ہے۔ علاوہ ازیں اس خطے میں متعدد انتہا پسند گروہ بھی سرگرم ہیں اور سلامتی کی صورتحال کافی عرصے سے بتدریج بگڑ رہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.