برطانیہ میں کورونا وائرس ویکسین کے انسانوں پر تجربات شروع

0 150

لندن: برطانوی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آکسفورڈ میں کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ویکسین کے انسانوں پر تجربات شروع کردیئے ہیں۔ ٹیم کی قیادت کرنے والی پروفیسر سارہ گلبرٹ کا کہناہے کہ انہیں یقین ہے کہ رضاکاروں پر کئے گئے تجربات کے نتائج بہتر آئیں گے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق یورپی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے پروفیسر سارہ گلبرٹ کی قیادت میں تین ماہ کی ری سرچ کے بعد ویکسین تیار کی۔ پروفیسر سارہ کا کہناہے کہ انہیں اسی فیصد یقین ہے کہ زکام کی عام دوا سے تیار ہونے والی ویکسین کورونا کا وائرس ختم کردے گی۔ پروفیسر کا کہنا تھا کہ ویکسین کے تجربے کیلئے آٹھ سو رضاکار تیار کرلئے گئے ہیں۔ ایک سائنسدانوں سمیت دو رضاکاروں کو ویکسین دی گئی۔ سارہ کا کہنا تھا کہ چار سو رضاکاروں پر کورونا وائرس کی ویکسین کا تجربہ کیا جائے گا۔ بقیہ چار سو پر گردن توڑ بخار کی دوا کا تجربہ ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.