احساس پروگرام حکومت کا احسن اقدام ہے احساس پروگرام ایک غریب دوست پروگرام ہے، ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو

0 400

بارکھان(خ ن)ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسونے کہا ہے کہ احساس پروگرام حکومت کا احسن اقدام ہے احساس پروگرام ایک غریب دوست پروگرام ہے اس پروگرام کا مقصد مستحق خاندانوں،ضرورت مندوں اور غریب طبقے کو ریلیف دیناہے احساس پروگرام کے تحت کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مستفیدہوسکے گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر احساس پروگرام ضیاء بخاری سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ڈائریکٹر احساس پروگرام ضیا ء بخاری نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت حکومت پاکستان مستفید کنندہ کو امدادی رقم فراہم کرتی ہے اس پروگرام میں ضلع بارکھان کے 10ہزار مستحق افراد مستفید ہونگے،انہوں نے کہا کہ صرف کم آمدنی والے افراد ہی احساس پروگرام کے اہل ہیں،سرکاری ملازمت کے حامل افراد، اِن کی شریک حیات، گاڑی کے مالک افراد اور وہ لوگ جو اکثر بیرون ملک صفر کرتے ہیں وہ اِس پروگرام کیلئے اہل نہیں ہیں۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے کہا کہ احساس پروگرام کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو بے روزگار ی یا غربت کی وجہ سے اپنی کفالت کرنے سے قاصر ہوں،آخر میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسو نے ڈائریکٹر احساس پروگرام ضیاء بخاری اور انکے سٹاف کی اچھی کارکردگی کو سرہا اور ان کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.