پی بی 9 میں ری پولنگ سے قبل دھماکا اور راکٹ حملہ

0 207

پی بی 9 میں ری پولنگ سے قبل دھماکا اور راکٹ حملہ

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آج ری پولنگ ہو رہی ہے، اس موقع پر ایک پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جبکہ صبح سویرے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا گیا تھا۔لیویز ذرائع کے مطابق نساو? پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا ہے، تاہم اس راکٹ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ نساو? پولنگ اسٹیشن میں اب تک پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا۔لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج علی الصبح نساو? روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہواتھا، جس سے وڈیرہ رب نواز محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا۔واضح رہے کہ کوہلو کے حلقہ پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں آج ری پولنگ ہورہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.