پی ٹی ایم معصوم بچی کے قتل کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے ، فواد چوہدری

0 204

اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم ایک معصوم بچی کے قتل کو اپنی دو ٹکے کی سیاست کے لیے استعمال کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ان کی سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے، یہ واقعات ہمارا اجتماعی دْکھ ہیں۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ قصور میں 9 بچیوں کا قتل ہوا پھر جا کر پرچہ کٹا، کسی نے ایسی بیہودہ گفتگو نہیں کی جیسی یہ لوگ کر رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.