فرشتہ قتل کیس، ایم ایل او پولی کلینک اسپتال ڈاکٹر عابدشاہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

0 173

اسلام آباد فرشتہ قتل کیس میں غفلت برتنے پر ایم ایل او پولی کلینک اسپتال ڈاکٹر عابد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا، ڈاکٹر عابد شاہ پر پوسٹ مارٹم میں غفلت برتنے کا الزام تھا،تفصیلات کے مطابق فرشتہ قتل کیس میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا گیا اور ایم ایل او پولی کلینک اسپتال ڈاکٹرعابدشاہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا، ڈاکٹر عابد شاہ پر پوسٹ مارٹم میں غفلت برتنے کا الزام تھا،ذرائعنے بتا یا ہے کہ ڈاکٹر عابد شاہ کی جگہ ڈاکٹر امتیاز احمد کو نئے میڈیکو لیگل آفیسر پولی کلینک تعینات کردیا ہے۔لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے نامناسب رویے کی شکایت کی تھی اور پوسٹ مارٹم میں تاخیرپراسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیاتھا، ایم ایل او کی عدم دستیابی کے باعث پوسٹ مارٹم رات گئے ہوا تھا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.