چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کا 10واں سالانہ اجلاس

0 198

بیجنگ چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کا 10واں سالانہ اجلاس کا انعقاد،سیٹلائٹ نیوی گیشن کے شعبے میں حاصل کردہ کامیابیوں، مواقع اورمستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا،چائنا سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کمیٹی کے چیئرمین وانگ زا یا نے کہاہے کہ 2018میں 10راکٹوں کے ذریعے 19سیٹلائٹس کو خلا میں روانہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مقررہ ہدف سے 2سال قبل گلوبل سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔ جمعرات کوچائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کا 10واں سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ 10برسوں کے دوران سیٹلائٹ نیوی گیشن کے شعبے میں حاصل کردہ کامیابیوں، مواقع اورمستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکائے اجلاس کے خیال میں گزشتہ 10برسوں کے دوران چین کے اس شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی اور اس شعبے نے عالمی سیٹلائٹ نیوی گیشن کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ چائنا سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کمیٹی کے چیئرمین وانگ زا یا نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ 2018میں 10راکٹوں کے ذریعے 19سیٹلائٹس کو خلا میں روانہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مقررہ ہدف سے 2سال قبل گلوبل سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت چین کے بیدو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کیمدار میں گردش کرنے والے سیٹلائٹس کی تعداد38 ہے جن میں 18 بے دو نمبر ٹو کے سیٹلائٹس اور20 بے دو نمبر تھری کے سیٹلائٹس شامل ہیں۔ منصوبے کے مطابق رواں سال بے دو نمبر تھری کے 6 تا 8 سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑا جائے گا اور 2020 کے اختتام تک بے دو نمبر تھری کا سسٹم مکمل ہو گا تاکہ پوری دنیا کے صارفین کو مزید بہترخدمات فراہم کی جا سکیں)

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.