سرکاری فنڈز اور وسائل عوام کی امانت ہیں کرپشن میں ملوث عناصر کو جوابدہ بنایا جائے گا،ڈی جی نیب بلوچستان

0 228

کوئٹہ   سرکاری اراضی ، فنڈز ،اور ترقیاتی اسکیمات میں مبینہ خردبرد ، عوام الناس سے دھوکہ دہی ،سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیوںکی شکایات ، ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر تے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل نیب بلو چستان فر ما ن اللہ نے کہا ہے کہ سرکاری فنڈز اور وسائل عوام کی امانت ہیں کرپشن میں ملوث عناصر کو جوابدہ بنایا جائے گا،سرکاری فنڈز کا صحیح مصرف بلوچستان کی حقیقی ترقی کا ضامن ہے ۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کاروائیاں کا سلسلہ جاری رہے گا۔بلوچستان اعلیٰ روایات کے امین لوگوں کی سرزمین ہے، یہاں کرپشن کو پنپنے نہیں دیں گے ، نیب کرپشن سے متا ثرہ افراد کی داد رسی کے لئے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز نیب آفس میں چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ کھلی کچہری میں شکایات کنندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ جمعرات کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے ڈی جی نیب کے روبرو پیش ہو کر بدعنوانی سے متعلق شکایات بمعہ دستاویزی ثبوت درج کروائیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے عوام الناس سے دھوکہ دہی، سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں ،عوام الناس کی فلاح و بہبودکے منصوبوں ،سرکاری ترقیاتی اسکیمات میں مبینہ کرپشن سے متعلق شکایات پر فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے سائلین کو کرپٹ عناصر کے خلاف بے لاگ کاروائیوں کی یقین دہانی کروائی۔ڈی جی نیب بلوچستان فر ما ن اللہ نے اس موقع پرکہا کہ قوی احتساب بیورو ملک سے بد عنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، بدعنوانی ایک ایسا کلنک کا ٹیکہ ہے جس نے ہمارے اسلامی معاشرے کی اعلیٰ اقدار ،خوبصورت روایات اور حسن کو گہنا دیا ہے، ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے ہمیں کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا۔بلوچستان اعلیٰ روایات کے امین لوگوں کی سرزمین ہے،یہاں کرپشن کو کسی صورت بھی پنپنے نہیں دیں گے۔ کرپٹ عناصر پیسے کی حرس میںیہاں کی روایات کے حسن کو مانند نہیں کر سکتے۔ قبل ازیں ڈی جی نیب بلوچستان نے شکایات سیل کو کھلی کچہری میں ملنے والی شکایات پر فوری کاروائی اور پیش رفت سے آگاہ کرنے کے احکامات جاری کیئے۔واضح رہے کھلی کچہری کا انعقاد چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر تمام ریجنل آفسز میں ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.