ہالی ووڈ ایڈونچر فلم الہ دین (آج) ریلیزکی جائیگی

0 6

لاس اینجلس  ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ڈرامہ سے بھرپور لائیو ایکشن فینٹسی فلم الہ دین (آج) جمعہ کو دنیا کے سینمائوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایسے جن کے گرد گھوم رہی ہے جو احکامات بجا لاتاہے اور جادوئی قالین پر سوار ہو کر آسمانوں پر سفر کرتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی اس چراغ کورگڑتا ہے تو یہ جن پلک جھپکتے میں حاضر ہو جاتا ہے اور چراغ رگڑنے والے سے اس کی خواہش پوچھتا ہے۔ غیر معمولی اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک اس جن الہ دین کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں وِل اسمتھ،بِلی میگنوسن،نوامی اسکاٹ،مینا مسود،نومان ایکر،نسیم پیڈریڈ،ہتین پاٹیل اورایڈم کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔ فینٹسی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت (آج) 24مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.