جڑواں بچوں کی خواہش ہے، سارہ خان

0 22

جڑواں بچوں کی خواہش ہے، سارہ خان

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ جڑواں بچوں کی خواہش مند ہوں اور یہ خواہش مجھے شادی سے پہلے سے ہے۔سارہ خان حال ہی میں اداکارہ منشا پاشا کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ پروگرام میں میزبان نے سارہ خان سے حاملہ ہونے کی وائرل خبروں سے متعلق سوال کیا۔جس پر سارہ خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسی خبر شیئر نہیں کی، لوگ خود سے اس بارے میں گفتگو کررہے ہیں، میرا خیال

ہے کہ اس حوالے سے جب میں خود بات کرنا چاہوں گی تو زیادہ ٹھیک ہوگا۔سارہ خان نے شو میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ سے متعلق بھی گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ والدین سے متعلق پوسٹ بلا مقصد شیئر کی گئی تھی۔سارہ خان کا کہنا تھا کہ فلک میرا اب بہت خیال رکھتے ہیں، ہر وقت میرے لیے کچھ بھی لے آتے ہیں کھانے پینے کے لیے کیوں کہ مجھے کھانے

پینے کا بہت شوق ہے اور انہیں مجھے کھلانے کا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی سے پہلے سے میری خواہش جڑواں بچوں کی ہے لیکن اولاد کی دین ہے، جو بھی ہو چاہے لڑکی یا لڑکا، بس دعا ہے کہ صحت مند ہو۔پہلے بچے کے نام سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلک اور میں مل کر نام رکھیں گے، کیوں کہ میری بہنیں زیادہ ہیں اس لیے مجھے لڑکیاں بہت پسند ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.