کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی

0 38

کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد

عمران ،نجیب اللہ، نظام الدین ، بلال اور حافظ گل زخمی ہوگئے زخمیوں میں چار مزدور شامل ہیں جو مزدوری کی غرض سے جائے وقوعہ پر موجودتھے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.