پارٹی کسی شخص کے خواہشات پر نہیں چلتی، جام کمال

0 429

کوئٹہ (خ ن)بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ایک نظام کے تحت چلتی ہے پارٹی کسی شخص کے خواہشات پر نہیں چلتی ،میرعبدالقدوس بزنجو کے قانونی حوالے سے ارکان کونوٹسز اور اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،اگر ارکان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر پارٹی پالیسی کاساتھ نہیںدیا تو مجبوراََ ان کے خلاف الیکشن کمیشن کو لکھنا پڑے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میرسلیم کھوسہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی اصغر اچکزئی ودیگر بھی موجود تھے ۔جام کمال نے کہاکہ پاکستان میں ہر سیاسی جماعت ایک نظام کے تحت چلتی ہے ایسا نہیں ہے کہ پارٹی کسی بھی شخص کے خواہشات کے مطابق چلے وہ صدر بھی بنیں جنرل سیکرٹری بھی بنیں اور سب کو نوٹسز جاری کریں الیکشن کمیشن کے پاس بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت میرے نام سے منسلک ہے الیکشن کمیشن نے پارٹی امور کے حوالے سے دو خطوط بھی بھیجے ہیں میرعبدالقدوس بزنجو کے لیٹر کی کوئی حیثیت نہیں ہے اگر وہ پارلیمانی لیڈر ہے انہیں اختیار حاصل نہیںکہ وہ بحیثیت پارلیمانی لیڈر پارٹی صدر وارکان کو نوٹس جاری نہیں کرسکتے ہاں البتہ کچھ بول سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی پالیسی کو فالو نہیں کرے گا ہم نے جو تحریک عدم اعتماد پیش کی اس پر تمام ارکان اسمبلی کی موجودگی لازمی ہے انہوں نے پارٹی پالیسی کے تحت ہی جاناہے ایک پارٹی ممبر ہوں وہ 4یا10لوگوں کو اکھٹا کرے اور پارٹی پالیسی بنائیں ،پارٹی پالیسی صدر بناتاہے ہر جگہ یہی قانون ہے ،اگر ایسی غلطی کی گئی توہمیں مجبوراََ الیکشن کمیشن کو لکھنا پڑے گا،تحریک عدم اعتمادکو ٹیبل کرایاجائے میں نے بھی استعفیٰ دیاتھا قدوس بزنجو بھی استعفیٰ دیں اگر قدوس بزنجو سمجھتے ہیں کہ لوگ ان کے حق میں ہے تو یہ ان کی بول ہے وہ کرسی سے استعفیٰ دیں 4بعد کتنے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان صدر کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریک عدم اعتماد کے تحت ووٹ دیں ۔قدوس بزنجو کی لیٹر اور اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں ہے البتہ اجلاس ضرور ہواہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.