صوبائی حکومت لوگوں کے معیار زندگی کوبہتر کرنے کی کوششوں میں ہے، عبدالعزیز عقیلی

1 77

کوئٹہ(خخ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے پاکستان میں تعینات یونائٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے اسسٹنٹ ریذیڈنٹ ریپرزینٹیٹو امارہ درانی نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر یو این ڈی پی کے ذوالفقار درانی، چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی فاروق شاہ بھی موجود تھے۔ یو این ڈی پی کے نمائندے نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو یو این ڈی پی کی جانب سے بلوچستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے

 

بتایا کہ صوبے میں سروس ڈیلیوری میں بہتری، ٹریننگ پروگرامز، ساحلی علاقوں میں زلزلہ اور سونامی سے نمٹنے کی تیاری، بلوچستان کے طلباءو طالبات کو مختلف یونیورسٹیوں سے تربیت کی فراہمی، فشریز اور سیاحت کے فروغ کے منصوبوں پر کام اور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے مختلف شعبوں بالخصوص سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں۔ اگر ان پر توجہ دی جائے تو صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔ چیف سیکرٹری نے یو این ڈی پی کی بلوچستان کے مختلف شعبوں کی بہتری میں بلوچستان حکومت کو تعاون و معاونت کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت یو این ڈی پی اور اقوام متحدہ کی دیگر تنظمیوں کی جانب سے مختلف شعبوں کی ترقی اور کارکنوں کے استعداد کار میں اضافے اور دیگر کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت بلوچستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کا معیار زندگی کو تبدیل کرنے کی خواہاں ہے جس کیلئے تمام تر ضروری سہولتیں بشمول پانی، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ، معیاری تعلیم انفرااسٹرکچر ، ٹرانسپورٹ ، اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری رہا ،عبدالعزیز عقیلی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.