ان اداروں کے شکر گزار ہیں جومریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرتے ہیں ، داﺅد خان خلجی

0 300

خضدار(نامہ نگار)کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خان خلجی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے خضدار میںقائم تین روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کے معائنے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی اور رفاہی اداروں کی جانب سے جھالاوان کے عوام کو علاج و معالجے کے سلسلے میں ریلیف کی فراہمی وفاشعاری اور انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے اس جذبے کے تحت وحدت اور رواداری کا عمل آگے بڑھتاہے خضدار میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور اس میں ماہر ڈاکٹرز کی شرکت و جدیدٹیکنا لوجی کی مدد سے عوام کا علاج قابل تحسین عمل اور حوصلہ افزاءاقدام ہے جس سے دور دراز اور قرب و جوار کے مریضوں کو علاج کی صورت میں ریلیف ملے گی ۔ خضدار میں لگائے گئے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کو اوجی ڈی سی ایل کا تعاون حاصل ہے جس کا انعقا د الشفاءٹرسٹ سکھر نے عمل میں لایا ہے۔تین روزہ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا او پی ڈی کیا جارہاہے انہیں مفت ادویات مفت چشمے دیئے جائیں گے اور ان کا سرجری کیا جائیگا۔تین روز کے دوران 5400مریضوں کی آنکھوں کے علاج کا ہدف مقرر کیا گیا ہے روزانہ ڈیڈھ سو مریضوں کا آپریشن اور روزانہ 1800مریضوں کا علاج کیا جارہاہے ۔ فری میڈیکل کیمپ میں الشفاءٹرسٹ کے جنرل منیجر عاطف ریاض ، سرجن ڈاکٹر پرکاش ، ڈاکٹر شاہ جہاں ایم او ڈاکٹریاران ڈاکٹر بلال اوجی ڈی سی ایل نمائندہ اکرام اللہ خان کاسی موجود ہیں جو انتظامات سنبھالنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کا علاج کررہے ہیں ۔پیر کے روز کمشنر قلات ڈویژن داﺅ د خان خلجی نے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرنے کے علاوہ مختلف شعبوں کا انہوں نے معائنہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر (ر) محمد الیاس کبزئی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعیداحمد شاہوانی اور الشفاءٹرسٹ جنرل منیجر عاطف ریاض بھی تھے ۔ جہاں انہیں فری میڈیکل کیمپ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خان خلجی کا کہنا تھاکہ حکومت دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کو علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے بلوچستان کی آبادی دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے ایسے میں معاون اداروں کی جانب سے بلوچستان میں فری میڈیکل کیمپ لگانا اور یہاں کے مریضوں کو مختلف امراض میں علاج کی سہولت دینا مریضوںکوریلیف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حکومت کی معاونت بھی ہے ۔ یقینا خضدار میں لگنے والے فری آئی میڈیکل کیمپ سے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا علاج ہوسکے گا اور ان کے ساتھ تعاون بھی ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر(ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ خضدار ٹیچنگ ہسپتال نہ صرف خضدار بلکہ پورے ڈویژن اور دیگر اضلاع کے علاج کا مرکز ہے جہاں آواران پنجگور سوراب قلات و ملحقہ اضلاع کے عوام علاج کے سلسلے میں خضدار آتے ہیں چونکہ الشفاءآئی ٹرسٹ اور او جی ڈی سی ایل کے مشترتعاون سے خضدار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے تو اس سے خضدار کے شہری و دور دراز علاقوں کے مریض فائدہ اٹھا سکیں گے اور خضدار کے علاوہ دیگر اضلاع کے مریض بھی اپنی آنکھوں کا مفت علاج کرانے کی سہولت میسر آسکے گی۔ خضدار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقا د خوش آئندہ عمل ہے ہم اس عمل کو قدر کی بھی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ تعاون آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا تھاکہ ہم ایسے اداروں کو ویلکم کہتے ہیں ج خضدار آکریہاں کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرتے ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.