معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

0 523

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے سبب 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نتیش کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 بجے دل کا دورہ پڑا جو اتنا شدید تھا کہ وہ جانبر نہ ہوسکے اور دنیا چھوڑ گئے۔

پی ٹی آئی کے ایک رہنماء نے ساتھ چھوڑ دیا

اداکار کی موت کی تصدیق ان کے قریبی رشتے دار اور پروڈیوسر سدھارتھ نگر نے کی، انہوں نے بتایا کہ نتیش کی آخری رسومات بدھ کی شام ادا کی جائیں گی۔نتیش پانڈے نے بھارت کی مشہور و مقبول ٹی وی سیریل ‘انوپما’ میں دھیرج کمار کا کردار ادا کیا تھا،

ڈالر سستا ہو گیا

وہ کئی سپر ہٹ بھارتی ڈراموں کا حصہ رہے۔آنجہانی اداکار نے بھارت کی کئی سپر ہٹ سیریز ، ڈراموں اور فلموں میں بطور معاون اداکار کام کیا۔اس کے علاوہ نتیش سپر ہٹ فلم اوم شانتی اوم ، دبنگ 2، بدھائی دو، کھوسلا کا گھوسلا سمیت دیگر فلموں میں کام کرچکے ہیں۔نتیش پانڈے کی یوں اچانک موت پر ساتھی اداکار غم سے نڈھال ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار نتیش پانڈے انتہائی مزاحیہ طبیعت اور زندہ دل انسان تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.