سبی میں سیکورٹی فورسز پر حملہ
بلوچستان کے ضلع سبی میں آج صبح مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ اور پیدل اہلکاروں کو نشانہ بنایا، تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے کرمووڈھ میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا۔ دریں اثناءمذکورہ علاقے میں گشت پر معمور فورسز اہلکاروں پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا۔حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔