امریکا، سیاہ فام کے بعد بزرگ شہری بھی نشانے پر، اوباش نوجوانوں کا بزرگ شہری سے انسانیت سوز سلوک
نیویارک: امریکا میں سیاہ فاموں پر تشدد کے بعد بزرگ شہریوں کو بھی نشانے بنایا جانے لگا، اوباش نوجوانوں نے تفریح کی غرض سے سڑک پر سوئے ہوئے بزرگ شہری کو جھلسا دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں سیاہ فاموں پر تشدد کے بعد بزرگ شہریوں کو بھی نشانے بنایا جانے لگا، اوباش نوجوانوں نے تفریح کی غرض سے سڑک پر سوئے ہوئے بزرگ شہری کو جھلسا دیا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ امریکی شہر نیویارک میں پیش آیا، جہاں کچھ اوباش نوجوانوں نے اپنی خوشی کی خاطر ایک بے گھر بزرگ کو نذر آتش کردیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس مذکورہ نوجوانوں کی تلاش کررہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیویارک کی سڑک کنارے ایک 66 سالہ بزرگ شہری سورہا ہے کہ اچانک ایک نوجوان پٹاخہ جلاکر متاثرہ شخص کے اوپر ڈالتا ہے اور کھڑا ہوکر تماشہ دیکھتا ہے جبکہ دیگر نوجوان واقعے کی ویڈیو بناتے ہیں۔
[…] ڈیسک) اوباش نوجوان نے تھپڑ کے جواب میں اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو مکا دے […]