سردار یار محمد رند نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایجوکیشن سٹی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی

1 146

کوئٹہ : وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایجوکیشن سٹی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں ، صوبائی وزیر تعلیم نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے لئے یکساں ایجوکیشن سٹی کا پرپوزل وزیر اعلی بلوچستان کو بجھوادیا ہے ،صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے میڈیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے 27اضلاع کے بجائے بلوچستان کے تمام 33اضلاع میں ماڈل ایجوکیشن سٹی بنانے کی سفارشات وزیر اعلی بلوچستان کو بھجوادی ہے ایجوکیشن سٹی کے لیے زمین ، گیس ، بجلی حکومت فراہم کرے گی جبکہ پورے پاکستان سے تعلیمی ماہرین اور پرائیوٹ سیکٹر کو اجازت دی جائے گی کہ وہ وہاں آکر بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کے لئے پروجیکٹس اور ایجوکیشن سٹی کا قیام عمل میں لائے صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا، کہ محکمہ تعلیم بلوچستان بلوچستان کے ہر ضلع ، ہر تحصیل میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ہم بلوچستان کے ہر ضلع ، تحصیل ، یونین کونسل میں بہترین تعلیمی ادارے قائم کرنا چاہتے ہیں اور بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان کی تعلیم دوست پالیسی کی بدولت پہلی دفعہ ہر ضلع میں ایجوکیشن سٹی بنانے کا بہترین آئیڈیا آیا ہے جس سے بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک )صوبائی وزیر ہائیر اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان سردار یار محمد رند سے منگل کے روز یہاں رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد ریکی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.