لوک ورثہ کرپشن کیس‘جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کاررروائی کے ملتوی

0 216

اسلام آباد: احتساب عدالت میں لوک ورثہ کرپشن کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں لوک ورثہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،لوک ورثہ کیس کے ملزموں پر قومی خزانے سے 30 ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔سینیٹر روبینہ خالد سمیت دیگر ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت نہ ہو سکی ،لوک ورثہ کرپشن کیس کی آئندہ سماعت20 جولائی کو ہو گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.