کراچی طیارہ حادثہ، بلاول بھٹو نے وزیر ہوا بازی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول بھٹو نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری اور زیر ہوا بازی سے استعفے کا مطالبہ کر دیاہے۔سماجی رابظے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جارہا ہے۔ کراچی طیارہ حادثے پر وزیر ہوابازی کو برخاست ہونا ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ ٹرین حادثہ ہو تو وزیرریلوے کو برخاست کرناچاہیے۔ کہا کرتے تھے طیارہ حادثے پروزیرہوابازی کو برخاست کیا جانا چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حادثے کے شکار افراد کو موردِ الزام ٹہرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔