قومی کرکٹ ٹیم (کل)لاہور سے براستہ ابوظہبی انگلینڈ روانہ ہوگی

4 190

قومی کرکٹ ٹیم (کل)لاہور سے براستہ ابوظہبی انگلینڈ روانہ ہوگی

اسلام آباد /لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم (آج)25 جون بروز جمعہ کوبذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ لاہور سے براستہ ابوظہبی انگلینڈ کے شہر برمنگھم روانہ ہوگی، جہاں سے وہ ڈربی پہنچے گی۔ ڈربی پہنچنے پر قومی اسکواڈ تین روز تک روم آئسولیشن میں رہے گا۔ روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد قومی اسکواڈ 28 جون بروز پیر کو ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کردے گا۔ اس دوران

قومی اسکواڈ پچاس اوورز پر مشتمل 2 انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا۔ قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ڈربی میں قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات کے مطابق پی سی بی پوڈکاسٹ کا 33واں ایڈیشن 26 جون کو جاری کیا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس ایڈیشن میں خصوصی شرکت کریں گے،قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 27 جون بروز اتوار کو صبح 10 بجے (یوکے ٹائم) انگلینڈ میڈیا کیلئے مقررہ آرائیول پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے

You might also like
4 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ کے سابق کپتان ٹیم مائیکل وان نے پاکستان انگلینڈ سیریز […]

  2. […] (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف ایک بار پھر آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ […]

  3. […] ڈیک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سر […]

  4. […] بذریعہ ٹرین ایران کو ہر ماہ 30 ہزار ٹن چاول بھیجنےکا معاہدہ تکمیل کے قریب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.