غیرقانونی امیگریشن ،انسانی سمگلنگ روکنا ہمارا مشترکہ ہدف ہے، رانا ثنا ءاللہ
غیرقانونی امیگریشن ،انسانی سمگلنگ روکنا ہمارا مشترکہ ہدف ہے، رانا ثنا ءاللہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنا پاکستان اور ترکی کا مشترکہ ہدف ہے، غیر قانونی امیگریشن ، انسانی سمگلنگ روکنے اوراس میں ملوث عناصرکیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں انتظامی اور تکنیکی اقدامات کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکی کے سفیراحسان مصطفے یرداگل سے الواداعی ملاقات کے دوران کےا، ملاقات میں ترک سفارتخانے کے حکام
سمیت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی رائے طاہر نے بھی شرکت کی،ملاقات مےں پاکستان ، ترکی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپر بات چیت سمےت پاکستان سے ترکی کیلئے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔ وزیرداخلہ نے سفیر کو اپنے ترک ہم منصب سلیمان سوئےلو سے گزشتہ روز ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا،وزیر داخلہ نے وزیراعظم پاکستان اورانکے وفد کی دورہ ترکی کے دوران بہترین میزبانی پرترک سفیراورحکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے اوراس میں ملوث عناصرکیخلاف کاروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے، نادرااور ترک امیگریشن ادارے ملکرحکمت عملی طے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ پاکستان مکمل تعاون فراہم کریگا۔