مستحق افراد کے لیے کلی سہیل خان میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

0 287

پاکستان آرمی کی جانب سے کلی سہیل خان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے غریب، نادار اور مستحق افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
پاکستان آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم اورپیرامیڈیکس اسٹاف نے 200 سے زائد مریضوں جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں کو مفت طبی معائنہ، تشخیص اور مفت ادویات فراہم کیں۔
فری میڈیکل کیمپ کا مقصدمستحق مقامی افراد کو اُن کی دہلیز پر مفت طبی امداد فراہم کرنا تھا۔ علاقے کے لوگوں اور خاص کر مقامی رہنما سہیل خان نے فری میڈیکل کیمپ کے اہتمام پر پاکستان آرمی کے اقدام کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.