ن لیگ بلوچستان کےساتھ کئے گئے وعدے پورا کررہی ہے،جمال شاہ کاکڑ

0 270

کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر اور سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو اپنی ترجیحات میں شامل کررکھا ہے ان کے بلوچستان کے تسلسل کے ساتھ دورے حوصلہ افزاءہیں چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کا منصوبہ وزیراعظم کے وعدے کی تکمیل ہے اور امید ہے کہ وزیراعظم منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے

 

کہا کہ بلوچستان کی عوام کا وزیراعظم سے بہت سے توقعات ہیں جس طرح انہوں نے پنجاب کی ترقی کیلئے کام کیا ہے ہمیں یقین ہے کہ وہ اسی طرز پر بلوچستان کی ترقی کیلئے بھی کام کریں گے اللہ تعالیٰ نے انہیں پورے پاکستان کو ترقی دینے کا موقع فراہم کیا ہے ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے، وزیراعظم کا دورہ گوادر انتہائی اہمیت کا حامل ہے وزیراعظم بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت سی پیک اور گوادر کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں وفاق گوادرکی ترقی کو پاکستان کی ترقی گردانتے ہیں گوادر آئندہ آنے والے برسوں میں

 

پاکستان کا صنعتی اور تجارتی حب ثابت ہوگا،چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کا منصوبہ وزیراعظم کے وعدے کی تکمیل ہے اور امید ہے کہ وزیراعظم منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ مسلم لیگ ن بلوچستان کے ساتھ کئے گئے وعدے وفا کررہی ہے جس کے مستقبل میں انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.